یوم دفاع فٹ بال میچ مٹہ الیون نے جیت لیا

منگل 7 ستمبر 2021 13:31

یوم دفاع فٹ بال میچ مٹہ الیون نے جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) یوم دفاع فٹ بال میچ مٹہ الیون نے جیت لیا۔ گذشتہ روز گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے یوم دفاع کے موقع پر میچ میں مٹہ الیون نے مینگورہ الیون کو 2-0 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک مٹہ الیون کو ایک گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں مٹہ الیون نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے 17 ویں منٹ میں مٹہ الیون کی جانب سے نجیب نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 69 ویں منٹ اسی کھلاڑی نجیب نے گول کرکے مقابلہ دگنا کرتے سکور 2-0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ ریفریز کے فرائض راشدعلی ، فیصل خان، جاوید دادا اور فضل اللہ خان نے انجام دیئے، اس موقع پر میچ کے چیف آرگنائزر ایاز خان نے کہاکہ یوم دفاع کے حوالے سے میچ منعقد کروانے کا مقصد شہدائ کی یاد کو زندہ رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان شہدائ کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔