یوم دفاع پاکستان ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

Amjad Ali khan امجد علی خان منگل 7 ستمبر 2021 17:50

یوم دفاع پاکستان ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2021ء) یوم دفاع پاکستان ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،لڑکیوںکے مقابلے حوریہ اور لڑکوںکے مقابلے  ہارون نے جیت لئے،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرسپورٹس سید ںثقلین شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ،کوچ میاں ابصارعلی اورانٹر نیشنل کھلاڑی و کوچ کائنات ملک،ٹورنامنٹ کی ارگنائز نگ سیکرٹری وسپورٹس بورڈ کوچ آمنہ سمیت دوسرے آفرادبھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے تعاون سے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے سپورٹس آرینامیںمنعقدہ یوم دفاع پاکستان کے نام سے منعقدہ ٹیبل ٹینس مقابلوں میں 23جونیئر خواتین کھلاڑی  اور 45مرد جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔لڑکیوںکے مابین منعقدہ مقابلوںمیں باصلاحیت جونیئر کھلاڑی حوریہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ زینب نے دوسری اور ملالہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ،اسی طرح بوائز کے مقابلوںمیںہارون نے گولڈاور اریب کفایت اللہ نے سلورمیڈل اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔