کورونا ایس او پیز اور سانڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ، جمشید دستی سمیت 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 7 ستمبر 2021 22:27

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) دفاع پاکستان ریلی نکالنے پر جمشید دستی سمیت 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سمیت 20 افراد کے خلاف مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک قریشی میں گزشتہ روز 6 ستمبر یوم دفاع پر دفاع پاکستان ریلی نکالنے پر پولیس تھانہ چوک قریشی نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ کورونا ایس او پیز اور سانڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔