افغان مہاجرین کی ممکنہ آمد، خیبر پختونخوا میں کیمپ لگانے کا منصوبہ

مجوزہ ہنگامی منصوبہ کے تحت پناہ گزینوں کو کیمپوں تک محدود رکھا جائیگا

منگل 7 ستمبر 2021 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2021ء) امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے افغان مہاجرین کی ممکنہ آمد کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں کیمپ لگانے کا منصوبہ تجویز کر لیا گیا ہے ۔ ۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کے حکام نے ممکنہ بحران سے بچنے کیلیے افغان مہاجرین کی میزبانی کیلئے ہنگامی منصوبہ تجویز کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مہاجرین کو طورخم، چمن، غلام خان اور ارندو کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی اور وہ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع خیبر ، شمالی وزیرستان اور چترال میں چار پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہوں گے۔ایک عہدیدار کے مطابق کوئٹہ ڈویژن میں بھی ایک مہاجر کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ مجوزہ ہنگامی منصوبہ کے تحت پناہ گزینوں کو کیمپوں تک محدود رکھا جائیگا۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہا مستقل طور پرایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ کچھ عرصے بعد مہاجرین کو قومی معیشت کا حصہ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے…