پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے،خدیجہ فاروقی

12ستمبر2021کو پرویز الٰہی کے سپاہیوں کو کامیابی نصیب ہوگی ،ماجدہ زیدی بلدیاتی نظام کی کامیابی کا سہراپاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سر ہے،کنول نسیم

منگل 7 ستمبر 2021 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2021ء) مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن بورڈ کے مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواروں سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ12ستمبر2021کو پرویز الہٰی کے سپاہیوں کو کامیابی نصیب ہوگی ان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی ،سیکرٹری اطلاعات کنول نسیم ،لاہور کی جنرل سیکرٹری عزیزہ سعید ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضیہ سلطانہ تھیں ،ملاقات کرنے والے امیدواروں میں والٹن بورڈ وارڈنمبر 1ملک عاطف رسول ،وارڈ نمبر2ذوالفقار علی، وارڈ نمبر3سمیر عاشق وارڈ نمبر4محمد یاسینوارڈ نمبر6محمد ہارون حنیف، وارڈ نمبر8محمد حبیب خان وارڈ نمبر10ندیم شہزاد شامل تھے جبکہ کنٹونٹمنٹ بورڈ سے رعلق رکھنے والے امیدواروں میں وارڈ نمبر1رانا محمد ناصر وارڈ نمبر2مظہر حسین ہاشمی ،وارڈ نمبر3ندیم جبار اختر، وارڈ نمبرعمر خیام سندھو، وارڈ نمبر8کامران سدھ اور وارڈ نمبر10کے ندیم اقبال شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ 14امیدواروں کے خواتین پولنگ ایجونٹوں کی تربیتی ورکشاب ان کے حلقوں میں دی جارہی ہیں اس تربیتی ورکشاپ کی آرگنائزرنازیہ حسین، رضیہ سلطانہ اور کنول نسیم ہیںانہوںنے کہا کہ الیکشن کے دن مخالفین کی کوشش ہوگی کہ ہمارے ووٹرز کو پریشن کیا جائے لیکن پولنگ ایجنٹ کی ذمہ داری ہوگی کہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق اپنا کردار ادا کرے ،انہوںنے کہا کہ 12ستمبر کو عوام اپنے گھروں سے ضرور نکلیںکیونکہ ووٹ قوم کی امانت ہے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کا ماضی عوام اچھی طرح جانتی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی پر کنٹرول ،میاں میر ہسپتال ،رنگ روڈ،ریسکیو1122، ڈولفن پولیس اور دوسرے عوامی مسائل حل کیے ہیں پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں مریضوں کو مفت ادویات ملتی تھیںآج غریب سرکاری ہسپتالوں میںپریشان نظر آتے ہیںعلاج بہت مہنگا ہوگیا ہے۔

کنول نسیم نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی کامیابی کا سہراپاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سر ہے۔عوام کے مسائل پینے کا صاف پانی، سیوریج کا نظام، علاقہ کی صفائی اہم مسائل ہیں جنہیں کامیابی کے بعدفوری حل کیا جائے گا۔عزیزہ سعید جنرل سیکرٹری لاہور نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں جس طرح مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے محنت کی ہے اس سے پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے جس کے بعدان علاقوں میں عوامی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا کنول نسیم سیکرٹری اطلاعات و سابق ایم پی اے نے الیکشن مہم کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری برادری نے جو ملک و قوم کی خدمت کی ہے اس کا نتیجہ ہے کہ کنٹونٹمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوارکے بھر پور سپورٹ کررہے ہیں اور اس حوالے سے پارٹی کے شعبہ خواتین کا کردار قابل ستائش ہی