فیصل آباد:مرکزی کلاتھ بورڈ اور انجمن تاجران سٹی (الائیڈ گروپ) نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں نیشنل گروپ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

بدھ 8 ستمبر 2021 22:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2021ء) مرکزی کلاتھ بورڈ اور انجمن تاجران سٹی (الائیڈ گروپ) نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں نیشنل گروپ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا‘اس بات کا فیصلہ مرکزی کلاتھ بورڈ اور انجمن تاجران سٹی (الائیڈ گروپ) کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ‘ الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض‘ امیدوار ایگزیکٹو ممبرایسوسی ایٹ کلاس چوہدری ظفر اقبال سندھو‘ چوہدری غلام حسین‘ طارق محمود قادری‘ رانا عبدالحمید خاں‘ کاشف خان‘ شکیل بھٹی کے علاوہ شہر بھر کے تاجر تنظیموںکے منتخب نمائندوں نے شرکت کی‘ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ‘ الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض نے کہا کہ چیمبر آف کامرس میں نیشنل گروپ نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اور اس کے قائدین میاں ادریس اور میاں جاوید اقبال نے میرٹ پر فیصلے کئے ہیں‘ انہوں نے ایگزیکٹو ممبرز ایسوسی ایٹ کلاس چوہدری ظفر اقبال سندھو‘ چوہدری غلام حسین کو امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ امیدواران محنتی‘ قابل اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کی پوری قوت رکھتے ہیں‘ ہمیں یقین ہے کہ مذکورہ امیدواران کامیابی کے بعد تاجروں کے مسائل کے حل میں اپنی کلیدی کردار ادا کریں گے‘ اس موقع پر چیمبر آف کامرس میں امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس چوہدری ظفر اقبال سندھو‘ چوہدری غلام حسین نے مرکزی کلاتھ بورڈ اور انجمن تاجران سٹی (الائیڈ گروپ)کے عہدیداروں و ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کا اعلان کر کے ان کی فتح کو یقینی بنا دیا ہے۔