Live Updates

وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس ،محکمہ صحت کے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ

فیروز پور روڈ، سروسز اور جناح ہسپتال میں 3نئے ٹراما سنٹرز اور ایمرجنسی بلاک کے منصوبے شروع کئے جائیں گے :عثمان بزدار +فیروز روڈ پر نئے ہسپتال میںمراض خون میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے 200 بیڈز کا خصوصی بلاک بھی بنایا جائے گا وزیر اعلی عثمان بزدار کا صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ماں اور بچے کے لئے مخصوص ہسپتالو ں کے منصوبے جلد مکمل کرنے کا حکم

بدھ 8 ستمبر 2021 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیر اعلی آفس میں 4 گھنٹے طویل اجلاس منعقدد ہوا جس میں صوبے کے عوام کو معیاری ہیلتھ کیئر کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پنجاب کی پوری آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ صحت کے جاری منصوبو ں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 3 نئے ٹراما سنٹرز و ایمرجنسی بلاک کے منصوبے شروع کئے جائیں گی-سروسز ہسپتال میں 200 بستروں پر مشتمل نیا ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا- سروسز ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کے ساتھ عمارت کے سٹرکچر کو بہتر بنائیں گی-وزیر اعلی نے 7 روز میں سروسز ہسپتال ایمرجنسی بلاک اور بلڈنگ سٹرکچر کے بارے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی - وزیر اعلی نے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہوں کا ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا ہی- اجلاس میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 3 علیحدہ ریذیڈینشل ٹاورز بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا- وز یر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جناح ہسپتال کے سامنے 56 کنال اراضی پر ٹراما سنٹرو ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا-جناح ہسپتال کا نیا ٹراما سنٹر و ایمرجنسی بلاک 300 بستروں پر مشتمل ہو گا -فیروز پور روڈ پر 123 کنال اراضی پر 1000 بیڈکا ہسپتال بنائیں گے جس میں امراض خون میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے 200 بیڈز کا خصوصی بلاک بھی بنایا جائے گا-ہسپتال میں 300 بیڈز پر مشتمل ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں سے متعلقہ امور فی الفور نمٹائے جائیں-ٹراما سنٹر ز اور نئے ایمرجنسی بلاک میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گی- یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آباد ی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقو ں میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں - مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائی- اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے - راجن پور اور بہاولنگر میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کیلئے اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے - میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو اگلے برس تک فنکشنل کردیا جائے گا جبکہ لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے پراجیکٹ کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے - گنگا رام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبے ماں و بچے کی صحت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے ادوار میں صحت کا کوئی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ ہو سکاجس کی وجہ سے ماں اور بچے کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچرفوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا-نشتر ٹو ہسپتال ملتان اورشیخ زید ہسپتال ٹو رحیم یار خان کی جلد تکمیل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے - چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا نیا او پی ڈی بلاک بننے سے مریضوں کو سہولت ملے گی- وزیر اعلی عثمان بزدارنے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاؤن کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی اقدام ہی-پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دیںگے۔

پہلے مرحلے میں ساہیوال اورڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لوگوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس فراہم کردی گئی ہے۔پاکستان کی تاریخ میںہیلتھ کیئر کے حوالے سے ایسا بہترین پروگرام کسی حکومت نے نہیں دیا-عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گی- صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، مشیر صحت محمد حنیف پتافی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات