کراچی : مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار ،مزاحمت پر 3شہری زخمی

مجموعی طور پر 45افرد کو لوٹ لیا گیا ،گلستان جوہر میں دودھ کی دکان سے ساڑھے تین لاکھ لوٹ لئے

بدھ 8 ستمبر 2021 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) ملیر ماڈل کالونی، نصرت بھٹو کالونی،شفیق موڑ پاور ہاو س پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار ،مزاحمت پرنے تین شہریوں کو گولیاں ماردیں 45کو لوٹ لیا گلستان جوہر میں دودھ کی دکان سے ساڑھے تین لاکھ لوٹ لئے تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ملیر ماڈل کالونی پھاٹک کے قریب داکوں نے یکے بعد دیگرے 15افراد کو لوٹ لیا داکوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان عثمان ولد عالمگیر کو زخمی، کردیا نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کشمیری ہوٹل کے قریب داکوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکی33سالہ نوجوان ذوالفقار علی ولد ممتاز علی کو زخمی کردیا زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ملزمان نے قلندریہ چوک کے قریب دو دکانوں میں لوٹ مارکی اور سات افراد سے موبائل فو ن نقد رقم لوٹ لی ادھر شفیق موڑ پاور ہاو س کے قریب بھی ڈاکوں نے ناکہ لگا کر 17افراد کو لوٹ لیا ڈاکوں نے مزاحمت پر فائرنگ 32سا لہ نوجوان شہریار ولد عالم کو زخمی کردیا گلستان جوہر کے علاقے راشدی گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے دودھ کی دکان پر ڈکیتی کے دوران صفدر حسین ولد حاجی خدا بخش نامی شخص تین لاکھ پچاس ہزار اور ہاتھ کی گھڑی تک چھین کر فرار ہوگئے