بلاول بھٹوزر داری کا امجد معال سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر خواجہ عطااللہ سے ان کے برادر نسبتی محمود خان کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار

بدھ 8 ستمبر 2021 22:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلیل آباد کالونی میں پی پی پی رہنما امجد معال کی رہائش گاہ پہنچے اور امجد معال سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صدر ملک بشیر احمد کے انتقال پر ان کی اہلیہ اور صاحبزادے وقاص بشیر سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومین کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ۔ بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حسن آباد میں دربار حضرت پیر پٹھان خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کے سجادہ نشین خواجہ عطااللہ کی رہائش گاہ پہنچے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر خواجہ عطااللہ سے ان کے برادر نسبتی محمود خان کے انتقال پر تعزیت کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم محمود خان کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دربار شاہ شمس تبریز میں سجادہ نشین سید عون رضا شمسی کی رہائش گاہ پر پہنچے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سجادہ نشین سید عون رضا شمسی سے ان کے والد مرحوم زاہد حسین شمسی کے انتقال پر تعزیت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم زاہد حسین شمسی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود اور سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سید عون رضا شمسی سے تعزیت کی