بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر رحیم یارخان پہنچ گئے

دورے کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں،جیالوں سے بھی خطاب کرینگے

بدھ 8 ستمبر 2021 22:55

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر رحیم یارخان پہنچ گئے ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے اقبال آباد انٹرچینج پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری دو روز ہ دورے کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے جیالوں سے خطاب بھی کریں گے ۔