حکمران عوام کو تین سالوں سے لالی پاپ دے رہے ہیں یوٹرن کو معمول بنایا ہوا ہے‘چوہدری عابد

مہنگائی کا سونامی عوام پر عرصہ حیات تنگ کررہاہے‘ہ وزیروں مشیروں کی فوج سب اچھا اور صبر کرو کے راگ آلاپ رہی ہے

جمعرات 9 ستمبر 2021 14:36

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) حکمران عوام کو تین سالوں سے لالی پاپ دے رہے ہیں یوٹرن کو معمول بنایا ہوا ہے۔مہنگائی کا سونامی عوام پر عرصہ حیات تنگ کررہاہے۔جبکہ وزیروں مشیروں کی فوج سب اچھا اور صبر کرو کے راگ آلاپ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ نون گجرانوالہ ڈویژن / ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام خود ان حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

کیونکہ جوامید ان پر عوام نے لگائی تھی وہ اب مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ووٹروں کو احساس کفالت پروگرام اور صحت کارڈ کے سروے کرواکر جھانسہ دیا جارہا ہے جوکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن ایکشن لے۔حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جلد انکا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے۔