پولیس اور عوام ساتھ ساتھ والے نعرہ پر اعتماد اٹھ گیا :جمعیت طلباء اسلام نظریاتی

جمعرات 9 ستمبر 2021 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2021ء) پولیس اور عوام ساتھ ساتھ والے نعرہ پر اعتماد اٹھ چکی ہے جمعیت طلبا اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی صدر فضل الرحمن رحمانی صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عطا اللہ منصور سنیئر نائب صدر حافظ رحمت اللہ شاکر عزیزالحق نظریاتی فضل اللہ عمرانی نصیب اللہ سائل عبدالبصیر حیدری و دیگر نے اپنے صوبائی مزمتی بیان میں مزید کہاکہ بلوچستان میں کو بھی طبقہ اپنے حق ماننے میں آذاد نہیں جب اگر کوئی حق مانگے تو اس کی نصیب میں لاٹھی چارج کیوں طلبا کے پر امن ریلی پر پولیس کی تشدد کس قانون کے مطابق جواز رکھتا ہے ایک طرف سے سہولیات نہیں نظام تعلیم جیسے محکمہ بھی بے یارو و مددگار ہے آج تک صوبائی حکومت وزیر تعلیم کو نہ مناسکے وہ طلبا کے مسائل کیسے حل کرینگے صوبائی حکومت پولیس ڈنڈا برداروں کے سامنے بے ںس و لاچار ہے انہوں نے کہا کہ صوںائی حکومت فیصلہ کرچکے ہے کہ تمام مسائل کی حل ڈنڈے سے کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کئی ادوار سے طلبا پر پولیس تشدد کاسلسلہ جاری ہے تھمتا نہیں ان رویوں کے وجہ سے نفرتیں بڑھتے ہیں آج تعلیمی نظام اتنا پسماندہ ہے کہ اس کی مثال نہیں حکومت صرف وزرا کو منانے کی چکر میں ہے موجودہ حکومت بلوچستان کی تاریخ میں پہلی ناکام حکومت ہے ۔