لاہور، جماعت اسلامی قومی اداروں کی نجکاری اور محنت کشوں کے معاشی قتل کی مخالف ہے، لیاقت بلوچ

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قومی اداروں کی نجکاری اور محنت کشوں کے معاشی قتل کی مخالف ہے۔ انہوں نے پریم یونین مزدور کنونشن اور لاہور میں سندھ بلوچستان کے طلبہ اور نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری حکومتوں کی قومی مفادات مخالف خواہش ہوتی ہے۔

ریلوے، واپڈا، پی آئی اے، پاکستان سٹیل مل، اوجی ڈی سی قومی ادارے ہیں، کمرشل اداروں کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جائے۔قومی اداروں کے محنت کشوں، انجینئرز، تجربہ کار ہنر مندوں کا ساتھ دیا جائے۔ حکومتی نمائندوں، کمرشل ماہرین اور قومی اداروں کے نمائندوں پر بورڈز بنائے جائیں۔پاکستان ریلوے کی وزارت بے کار اور قومی خزانے پر بوجھ ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ہیڈ کوارٹر کو ریلوے منافع بخش بنانے کا ٹاسک دیا جائے۔

حکومتی سیاسی مداخلت بند کی جائے۔جماعت اسلامی قومی اداروں کی نجکاری اور محنت کشوں کے معاشی قتل کی مخالف ہے۔لیاقت بلوچ نے کابل میں افغان طالبان رہنما سے واٹس ایپ کال پر رابطہ اور بات کی۔طالبان رہنما اقبال افغانی نے کہا کہ حکومت سازی اور ریاستی نظام کے لئے بڑا چیلنج اور مشکلات ہیں،لیکن قیادت اور افغان عوام کنٹرول پا لیں گے۔پوری دنیا خصوصا اسلام مخالف قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ اللہ پر توکل اور ایمانی قوت وحکمت سے کیا جائے گا۔

طالبان قیادت پوری امت کو خوشیاں دے گی، طالبان کی ترجیح ہے کہ افغانستان پرامن،مستحکم اور اسلامی فلاحی مثالی ملک بن جائے۔افغانستان اور پاکستان یک جان دو قالب اور ایک دوسریکے لئے لازم وملزوم ہیں۔افغان رہنما نے کابل دورہ کی دعوت دی۔لیاقت بلوچ نے سندھ اور بلوچستان کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کی سیاست کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت تقسیم کیا گیا۔

نااہل اور انسان جمہوریت مخالف قوتوں کو اقتدار پر براجمان کرایا گیا۔اسی وجہ سے بلوچستان بیرونی قوتوں کی چراگاہ بنا ہواہے۔سندھ میں 1970 کے بعد سے مسلسل پیپلزپارٹی برسرِاقتدار ہے، ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے سازباز کر کیاقتداری ٹکڑے پر قابض رہنے کے باوجود سندھ پانی کی قلت،تعلیم وصحت کے نظام کی تباہی، سڑکیں تباہ،گلیاں بازاروں میں گندگی، گندے پانی کا عذاب، نوجوان بے روزگاری کی مشکل ترین صورتِ حال سے دوچار ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومت نے مل کر سندھ کی عوام کو نشانہ بنایا ہے۔تھرکول،گیس، تیل فیلٹرز میں سندھ کے نوجوانوں کو روزگار دیا جائے۔ سپریم کورٹ بیروزگاری کے احکامات پر نظرثانی فرمائی