یکساں تعلیمی نصاب کسی صورت موزوں نہیں، ہم مسترد کرتے ہیں،بلاول بھٹو زر داری

اگر نصاب میں تبدیلی لانا ضروری ہے تو ہم حکومت بنا کر طلبہ، اساتذہ اور ماہرین تعلیم کی مشاورت سے نصاب کو بہتر کریں گے، طلباء سے گفتگو

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:29

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ یکساں تعلیمی نصاب کسی صورت موزوں نہیں، اسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن جنوبی پنجاب کے عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں مخدوم احمد محمود، یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی اور سہراب مری موجود تھے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی ایس ایف عہدیداران کے درمیان طلبہ کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ہم بہتر تعلیم کے ساتھ طلبہ کے مستقبل کو شان دار بنانے کے لئے روزگار کے مواقعوں کو بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں، یکساں تعلیمی نصاب کسی صورت موزوں نہیں، اسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر نصاب میں تبدیلی لانا ضروری ہے تو ہم حکومت بنا کر طلبہ، اساتذہ اور ماہرین تعلیم کی مشاورت سے نصاب کو بہتر کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اعلی تعلیمی اداروں کی فیس میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔