محکمہ ریلویز کے متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

دو ٹرین حادثوں میں ذمہ دار قرار دئیے گئے گریڈ19کے افسر ڈی ایس سکھر طارق لطیف کوچیف کمرشل منیجر ہیڈ کوارٹر لگادیا گیا

جمعرات 9 ستمبر 2021 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) محکمہ ریلویز کے متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ،سکھر ڈویژن میں دو ٹرین حادثوں میں ذمہ دار قرار دئیے گئے گریڈ19کے افسر ڈی ایس سکھر طارق لطیف کو تبدیل کرکے چیف کمرشل منیجر ہیڈ کوارٹر لگادیا ،سکھر ٹرین حادثہ میں گریڈ21کے فیڈرل آفیسر سمیت تین رکنی ٹیم نے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے تقرری کے منتظر عامر نثار چودھری کو چیف پرسانل آفیسرہیڈ کوارٹر،عرفان الحق کو چیف انجینئر اوپن لائن ہیڈ کوارٹر،چیف کمرشل منیجر ہیڈ کوارٹر روبینہ ناصر کو چیف آپریٹنگ سیفٹی آفیسر ہیڈ کوارٹر،ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ محمد حفیظ اللہ کی مزید تقرری کیلئے خدمات وزارت ریلوے کے سپرد کردی گئیں،چیف انجینئر ارشد اسلام خٹک کو اے جی ایم انفراسٹرکچر ہیڈ کوارٹر۔

(جاری ہے)

،ایڈیشنل جنرل منیجر آصف متین زیدی کو وزارت ریلوے رپورٹ کرنے کی ہدایت ،چیف آپریٹنگ سیفٹی آفیسر ہیڈ کوارٹر شعیب عادل کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر۔،گریڈ19کے افسر ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ہیڈ کوارٹر امجد اقبال کو ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ کا اضافی جبکہ چیف ٹرانسپوٹ کمپنی ڈرائی پورٹ جمشید عالم کو چیف ٹرانسپوٹ کمپنی منیجر ڈرائی پورٹ تعینات کر دیا گیا ۔