جماعت اسلامی قومی اداروں کی نجکاری اور محنت کشوں کے معاشی قتل کی مخالف ہے،لیاقت بلوچ
قومی اداروں کی نجکاری حکومتوں کی قومی مفادات مخالف خواہش ہوتی ہے،ریلوے، واپڈا، پی آئی اے، پاکستان سٹیل مل، اوجی ڈی سی قومی ادارے ہیں، کمرشل اداروں کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جائے،نائب امیر جماعت اسلامی
جمعرات 9 ستمبر 2021 22:00
(جاری ہے)
پاکستان ریلوے کی وزارت بے کار اور قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ریلوے ہیڈ کوارٹر کو ریلوے منافع بخش بنانے کا ٹاسک دیا جائے۔
حکومتی سیاسی مداخلت بند کی جائے۔جماعت اسلامی قومی اداروں کی نجکاری اور محنت کشوں کے معاشی قتل کی مخالف ہے۔لیاقت بلوچ نے کابل میں افغان طالبان رہنما سے واٹس ایپ کال پر رابطہ اور بات کی۔طالبان رہنما اقبال افغانی نے کہا کہ حکومت سازی اور ریاستی نظام کے لئے بڑا چیلنج اور مشکلات ہیں،لیکن قیادت اور افغان عوام کنٹرول پا لیں گے۔پوری دنیا خصوصا اسلام مخالف قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ اللہ پر توکل اور ایمانی قوت وحکمت سے کیا جائے گا۔طالبان قیادت پوری امت کو خوشیاں دے گی، طالبان کی ترجیح ہے کہ افغانستان پرامن،مستحکم اور اسلامی فلاحی مثالی ملک بن جائے۔افغانستان اور پاکستان یک جان دو قالب اور ایک دوسریکے لئے لازم وملزوم ہیں۔افغان رہنما نے کابل دورہ کی دعوت دی۔لیاقت بلوچ نے سندھ اور بلوچستان کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کی سیاست کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت تقسیم کیا گیا۔نااہل اور انسان جمہوریت مخالف قوتوں کو اقتدار پر براجمان کرایا گیا۔اسی وجہ سے بلوچستان بیرونی قوتوں کی چراگاہ بنا ہواہے۔سندھ میں 1970 کے بعد سے مسلسل پیپلزپارٹی برسرِاقتدار ہے، ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے سازباز کر کیاقتداری ٹکڑے پر قابض رہنے کے باوجود سندھ پانی کی قلت،تعلیم وصحت کے نظام کی تباہی، سڑکیں تباہ،گلیاں بازاروں میں گندگی، گندے پانی کا عذاب، نوجوان بے روزگاری کی مشکل ترین صورتِ حال سے دوچار ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومت نے مل کر سندھ کی عوام کو نشانہ بنایا ہے۔تھرکول،گیس، تیل فیلٹرز میں سندھ کے نوجوانوں کو روزگار دیا جائے۔ سپریم کورٹ بیروزگاری کے احکامات پر نظرثانی فرمائے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.