بچکن احمد زئی لکی مروت اور پشاور چار سدہ کبڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 10 ستمبر 2021 15:31

بچکن احمد زئی لکی مروت اور  پشاور چار سدہ کبڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2021ء) خیبرپختو نخوا کبڈی ایسوسی ایشن کےزیراہتمام بچکن احمد زئی لکی مروت اور  پشاور چار سدہ کبڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ پرسوں ہفتہ کو بچکن احمد زئی گرائونڈ  مروت میں شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیبرپختو نخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری نے بتایا کہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ایونٹ میں کبڈی کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :