Live Updates

کراچی، فیصل کنٹونمٹ بورڈز کے 10وارڈز میں 88امیدوار میدان میں

اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے مابین متوقع

جمعہ 10 ستمبر 2021 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی طرح کراچی کے فیصل کنٹونمٹ بورڈز کے 10 وارڈز میں مختلف جماعتوں اور آزاد 88 امیدوار میدان میں ہیں ، تاہم بیشتر وارڈز میں اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے مابین متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر فیصل کنٹونمنٹ کی 2 لاکھ 96 ہزار 469 آبادی کے لئے 10 وارڈز ہیں ۔

گلشن اقبال ، گلستان جوہر، ڈرگ روڈ اور نیشنل اسٹیڈیم کے کنٹونمنٹ ایریاز پر مشتمل ہے۔ پولنگ کے لئے مختلف جماعتوں اور آزاد کے 88 امیدوار میدان میں ہیں ۔ مبصرین کے مطابق کراچی کے فیصل کنٹونمنٹ کی 10 نشستوں میں سے بیشتر کے لئے اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے مابین متوقع ہے، تاہم چند وارڈز میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی ،پاک سرزمین پارٹی ، تحریک لبیک پاکستان ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 67 ہزار 781 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 86 ہزار 49 مرد اور 81 ہزار 732 خواتین ووٹرز ہیں ۔ پولنگ کے لئے 88 پولنگ اسٹیشن اور 352 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ پولنگ کی نگرانی 880 افراد پر مشتمل عملہ کرے گا ۔ جس میں 88 پریذائیڈنگ آفیسران ، 352 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسران ، 352 پولنگ افسران اور 88 نائب قاصدین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق وارڈ نمبر 1 طارق بن زیاد میں 29 ہزار 80 افراد کی آباد اور 14573 ووٹرز ہیں ۔ میدان میں 7 امیدوار ہیں جن میں مسلم لیگ(ن)منظور احمد ، پیپلزپارٹی کے جاوید خان ، تحریک انصاف کے وقاص تنولی، ایم کیو ایم پاکستان کے محمد وسیم ، پاک سرزمین پارٹی کے محبوب علی خان، جماعت اسلامی کے مجیب الرحمان اور آزاد امیدوار عمران احمد جیلانی شامل ہیں۔

وارڈ نمبر 2 سی او ڈی میں 22166 افراد کی آباد اور 10730 ووٹرز ہیں ۔ میدان میں6 امیدوار ہیں جن میں مسلم لیگ(ن)محمد اصغر ، پیپلزپارٹی کے محمد فاروق علی خان ، تحریک انصاف کے محمد عبدالسمیع ، ایم کیو ایم پاکستان کے بشیر سراج مرزا ، جماعت اسلامی کے سید ابن الحسن ہاشمی اور آزاد امیدوار اسامہ بن سلیم شامل ہیں۔ وارڈ نمبر 3ڈرگ روڈ میں 32432 افراد کی آبادی اور 18504ووٹرز ہیں ۔

میدان میں10 امیدوار ہیں جن میں مسلم لیگ(ن)کے محمد اکبر خان ، پیپلزپارٹی کے نوئل اعجاز ، تحریک انصاف کے اظہر فاروق ، ایم کیو ایم پاکستان کے نوید علی، جماعت اسلامی کے عدنان حسین ، پاک سرزمین پارٹی کے عرفان علی اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔ وارڈ نمبر4 نیشنل اسٹیڈیم میں 40590افراد کی آبادی اور 13716 ووٹرز ہیں ۔ میدان میں5 امیدوار ہیں جن میں مسلم لیگ(ن) کے علی عاشق ، تحریک انصاف کے سید فہد علی ،ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد ثاقب ، جماعت اسلامی کے شگفتہ یوسف اور اللہ اکبر تحریک کے محبوب علی شامل ہیں۔

وارڈ نمبر 5 گلستان جوہر بلاک 19 میں 31033 افراد کی آبادی اور 19415 ووٹرز ہیں ۔ میدان میں 11امیدوار ہیں جن میں مسلم لیگ(ن)کے احتشام الحق ، پیپلزپارٹی کے عارش علی ، تحریک انصاف کے سید کاشف حیدر زیدی ، ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالرحمان ، جماعت اسلامی کے محمد بلال ، پاک سرزمین پارٹی کے فواد شہروز اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔ وارڈ نمبر 6 گلستان جوہر بلاک 1 میں 28712 افراد کی آبادی اور 18087 ووٹرز ہیں ۔

میدان میں 13امیدوار ہیں جن میں پیپلزپارٹی کے محمد ارشاد ، تحریک انصاف کے حبیب الرحمان خان، ایم کیو ایم پاکستان کے اسلم ممتاز، جماعت اسلامی کے مرزا ذوالفقار علی بیگ اور دیگر شامل ہیں۔وارڈ نمبر 7 گلستان جوہر بلاک 17 میں 24313 افراد کی آبادی اور 19685 ووٹرز ہیں ۔ میدان میں 9 امیدوار ہیں جن میں ،پیپلزپارٹی کے سید زین العابدین ، تحریک انصاف کے زیشان بشیر فاروقی، ایم کیو ایم پاکستان کے مرزا شیراز بیگ، جماعت اسلامی کے سید خالد فروخ ، پاک سرزمین پارٹی کے عدنان یوسف اور دیگر شامل ہیں۔

وارڈ نمبر 8گلستان جوہر بلاک 18 میں 32888 افراد کی آبادی اور 23601 ووٹرز ہیں ۔ میدان میں 13امیدوار ہیں جن میں مسلم لیگ(ف) کے عبدالستار، پیپلزپارٹی کے منظور علی ،تحریک انصاف کے سید محمد طارق اشرفی، ایم کیو ایم پاکستان کے کاشف احمد خان، جماعت اسلامی کے اسامہ احمد صدیقی، پاک سرزمین پارٹی کے سید نسیم حیدر زیدی اور دیگر شامل ہیں۔ وارڈ نمبر 9 گلستاب جوہر بلاک 11 میں 29542افراد کی آبادی اور 16344 ووٹرز ہیں ۔

میدان میں 7 امیدوار ہیں جن میں مسلم لیگ(ن) کے ملک اظہر محمود ، پیپلزپارٹی کے ذیشان لیاقت ، تحریک انصاف کے میر بلال احمد ، ایم کیو ایم پاکستان کے محمد معاز زبیری ، جماعت اسلامی کے سید محمد کاشف قیصر ، پاک سرزمین پارٹی کے محمد عمر اور دیگر شامل ہیں۔ وارڈ نمبر 10 گلستان جوہر بلاک 12 میں 25713افراد کی آبادی اور 13126ووٹرز ہیں ۔ میدان میں7 امیدوار ہیں جن میں مسلم لیگ(ن) کے فصیح الرحمان ، پیپلزپارٹی کے آغا علی حیدر ، تحریک انصاف کے شکیل احمد ، جماعت اسلامی کے وصال الدین احمد انصاری اور آزاد شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات