افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں،ملالہ یوسفزئی کا حامد کرزئی سے رابطہ

سڑکوں پر مارچ کرنے والی خواتین کے تحفظ، تعلیم اور کام کاج کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہوں،گفتگو

جمعہ 10 ستمبر 2021 21:47

کابل/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ انہوں نے افعانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئیٹر پرپاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بتایاکہ انہوں نے افعانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وہ سڑکوں پر مارچ کرنے والی خواتین کے تحفظ، تعلیم اور کام کاج کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔