یورپی لیگز کا فیفا کی ہر دو سال بعد عالمی کرانے کی تجویز کی مخالفت

جمعہ 10 ستمبر 2021 23:11

زیورچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2021ء) یورپی لیگز جو یورپی میں پروفیشنل فٹبال کی نمائندہ تنظیم ہے نے فیفا کی جانب سے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ ہر دو سال بعد کرانے کی تجویز کی مخالفت کی ہے یورپی لیگز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز جن میں پریمیئر لیگ، لالیگا لیگ و دیگر شامل ہیں نے کہا ہے کہ ہم متحد ہیں اور فیفا کو کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنے دینگے جس سے ڈومیسٹک فٹبال کو نقصان پہنچے، یورپی لیگز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہی ہر لیگ اور عالمی کپ فٹبال کی بنیاد ہے اگر یہی سسٹم خراب ہو گیا تو اس سے کھیل اور کھلاڑی دونوں متاثر ہونگے، لہٰذا ہم ہر فورم پر فیفا کے ہر دو سال بعد عالمی کپ کرانے کی تجویز کی مخالفت کرینگے۔