حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھ دیا گیا

ہفتہ 11 ستمبر 2021 13:06

حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھ ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کے باہر لگے بورڈز کو ہٹاکر وہاں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔جب کہ ٹرمینل پر طالبان کے متعدد جھنڈے لگائے گئے ہیں جن پر درج ہے امارت اسلامی دنیا بھر سے پرامن اور اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔