سعودی عرب سے امریکی میزائل دفاعی نظام ہٹا لیا گیا

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:13

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) امریکا نے سعودی عرب میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام اور پیٹریاٹ بیٹریاں واپس بلوا لی ہیں۔

(جاری ہے)

ریاض سے جنوب مشرق میں ستر میل دور واقع پرنس سلطان ایئر بیس میں سن دو ہزار انیس سے ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اسی فوجی اڈے پر یہ نظام نصب تھا۔ امریکا نے یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا ہے، جب سعودی عرب کو یمن میں فعال حوثی باغیوں کی طرف سے راکٹ حملوں کا خطرہ بدستور لاحق ہے۔ اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔