Live Updates

سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

عبد العلیم خان نے وزیر اعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کیاتھا، وزیر اعظم نے تاحال استعفیٰ منظور نہیں کیا

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) سینئر وزیر عبد العلیم خان نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیدیا تاہم استعفے کو تاحال منظور نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینئر وزیر عبد العلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا تاہم وزیر اعظم عمران خان نے تاحال ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ۔ ذرائع کے مطابق عبد العلیم خان نے وزارت چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر رکھا ہے ۔ یاد رہے کہ عبد العلیم خان پنجاب کابینہ کے گزشتہ کئی اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات