Live Updates

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا شہیدوں اور غازیوںکی دھرتی پونچھ آمد پر تاریخ ساز استقبال

فضا عمران خان زندہ باد اور قیوم نیازی زندہ باد، ویلکم ویلکم قیوم نیازی ویلکم کے نعروںنسے گونج اٹھی تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے گی،کابینہ اور حکومتی مشینری عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے،سردار عبدالقیوم نیازی

ہفتہ 11 ستمبر 2021 22:29

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) وزیراعظم آزادجموںنوکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا شہیدوں اور غازیوںکی دھرتی پونچھ آمد پر تاریخ ساز استقبال کیا گیا ، شدید بارش کے باوجود بھی آزاد پتن سے لیکر راولاکوٹنتک عوام کا جم غفیر سردار عبدالقیوم نیازی کے استقبال کے لیے امڈ آیا، کارکنان تحریک انصاف نے راستے میںنجگہ جگہ پھولوں کی پتیاںننچھاور کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ اور زبردست نعروںنکی گونج میںنوزیراعظم آزادکشمیر کو ویلکم کیا، فضا عمران خان زندہ باد اور قیوم نیازی زندہ باد، ویلکم ویلکم قیوم نیازی ویلکم کے نعروںنسے گونج اٹھی۔

وزیراعظم کو سینکڑوں گاڑیوںنپر مشتمل ایک بڑے قافلے کی شکل میںنآزاد پتن سے راولاکوٹنلایاگیا۔

(جاری ہے)

آزادپتن سے لیکر راولاکوٹنتک شاہراہ کو وزیراعظم آزادکشمیر کے خیر مقدمی بینروںناور پوسٹرز سے سجایاگیا تھا۔راولاکوٹنآمد پر وزیراعظم آزادجموںنوکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو آزادجموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور سردار خالد ابراہیم کے مزارات پر بھی گئے ،پھولوں کی چادر چڑھائی اوران کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

وزرا کرام اظہر صادق، نثار انصر ابدالی ، فہیم اختر ربانی ، چوہدری محمد اخلا ق، ظفر ملک ، محمد اکمل سرگالہ ، دیوان علی خان چغتائی، ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ مختلف مقامات پر استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادجموںننے تاریخ ساز استقبال کرنے پر اہلیان پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے گی،کابینہ اور حکومتی مشینری عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے ، آزادکشمیر میںنترقی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے جارہے ہیں،کچھ عرصہ میںنآزادکشمیر کے عوام حقیقی معنوںنمیںنتبدیلی محسوس کریںنگے ،عمران خان کے ویژن کے مطابق نچلے طبقے کو اوپر لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے ،اللہ رب العزت نے اقتدار عوام کی خدمت کے لیے دیا،عوام کو مایوس نہیںنکریںنگے۔

انہوںننے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ہندوستا ن کے بدترین ظلم و جبر کے سامنے کلمہ حق کہنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوںن۔ میں خود بھی خونی لکیر پر رہتا ہوں مجھے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ہندوستان کی قابض فورسز نے سفاکیت کی حدیں توڑدیں لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام کے پائیہ استقلال میںنلغزش نہیںنلا سکا۔

انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت کا شکرگزار ہوںنکہ مجھ جیسے عام آدمی کو بھی وزارت عظمیٰنکے منصب تک پہچایا۔ یہ اعزاز وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ہی حاصل ہے کہ انہوں نے مجھ جیسے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن کو وزیراعظم بنایا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر پورا اتریںنگے اور ان کی رہنمائی اور سرپرستی میںنآزادکشمیر کو خوشحال خطہ بنائیںنگے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی محرومیوںناور زیادتیوںنکا ازالہ کریںنگے ، جن لوگوں نے ریاستی وسائل کو لوٹا ان کا کڑا احتساب ہوگا، کرپٹ عناصر کو کٹہرے میںنلائیںنگے ، عمران خان کے ویژن کے مطابق احتساب کے نعرے کو عملی جامہ پہنائوںنگا اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اپوزیشن ممبران اسمبلی کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کروںگا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کے تمام ممبران انتہائی باصلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیںن،سب ملکر عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات