اسلم فاروقی کی قیادت میں رہنما وفد کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی، ملکی بقا و استحکام کیلئے خصوصی دعا

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 73 ویں یوم وفات کے موقع پر قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی کی قیادت میں رہنماں کے ایک وفد نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی بقا، سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی وفد میں حکیم محمد شعیب قریشی، محب محمد اجمل، اسلم رامپوری، حاجی شریف الدین، عبدالکبیر خان، سلمان عثمان، محمد کامران و دیگر رہنما شامل تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ قائد اعظم ہمارے ملک کے عظیم ترین رہنما ہیں ان کی انتھک محنت اور جدوجہد سے ہی وطن عزیز کا قیام عمل میں آ یا ہے مگر افسوس ہے کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم کے خوابوں سے بہت دور یعنی خوابوں کے بلکل برعکس ہے اور جس کی وجہ ملک کا بچہ بچہ بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں اور کارکردگی نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، عوامی مسائل مہنگائی، بیروزگاری و دیگر معاملات تو بہت دور کی بات ہیں حکمرانوں کی نااہلی کے باعث مزار قائد پر ملک کے عظیم ترین رہنما قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے آنے والوں سے داخلہ فیس وصول کی جارہی ہے جو مزار قائد کی کھلی بے حرمتی کے زمے میں آ تی ہے اور اس بات سے حکمرانوں کی 3 سال کی کارکردگی کا با آسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔