لورالائی ،اس میں شک نہیں ملک میں انتخابات صرف ایک ڈھونگ ہے یہاں حکومتوں کو اپنی مرضی سے لایا جاتا ہے،مولانا محمد خان شیرانی

پاکستان میں نہ آئین ہے نہ قانون صرف ایک طبقے کی بالادستی قائم تھی اور ہے اور وہ ہے اسٹبلشمنٹ، بائیو میٹرک مشین ایک ڈرامہ ہے اس مشین کو چلائے گا کون سربراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:52

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نہ آئین ہے نہ قانون صرف ایک طبقے کی بالادستی قائم تھی اور ہے اور وہ ہے اسٹبلشمنٹ جہاں صدر پاکستان اور وزیر اعظم ایک منشی کا کردار ادا کر رہے ہیں اس میں شک نہیں کہ ملک میں انتخابات صرف ایک ڈھونگ ہے یہاں حکومتوں کو اپنی مرضی سے لایا جاتا ہے بائیو میٹرک مشین ایک ڈرامہ ہے اس مشین کو چلائے گا کون ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتیں اس گناہ میں شامل ہیں ہر ایک کو اقتدار چائیے وہ چاہے جس شکل میں ہو ہم اس ملک کے خیرخوا تھے اورہم اس ملک کو توڑنا نہیں چاہتے جو اسکو توڑنے کی کوشش کرتا اسکے آلہ کار نہیں بنیں گے اور نہ اس پھر افسوس ہوگا کیونکہ بنانے والے خود توڑ رہے ہیں ہم روک تو نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے بارے میں کہا اسکے نتائج بہت جلد سامنے آجائیں گے کہ افغانستان کیسے چلے گا۔

افغانستان ایک حکمت عملی کے تحت فتح ہوا۔عراق ایران لیبیا کے حالات کس نے خراب کیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا منظور پشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ اسٹبلشمنٹ کا حصہ ہیں کیا وہ اتنے طاقتور ایک ایک نعرہ لگاتے ہیں پوری دنیا میں مظاہرے ہوتے ہیں انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں نہیں اگر ساتھی اور کارکنوں نے مجبور کیا تب لینگے اصل جمعیت ہماری ہے ہم اصولوں پر آج بھی فضل الرحمن کے ساتھ تیار ہیں اصولوں سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پاکستان لورالائی کے رہنمائسردار اشرف اور دیگر بھی موجود تھے۔