لورالائی ، آل پاکستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال کپ 2021 کا انعقاد بلوچستان کی عوام نوجوانوںاور شائقین کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے،عہدیدران فٹ بال ایسوسی ایشن

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:52

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) فٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک سابق عہداراوں گل محمد سابق ڈائریکٹرشوشل ویلفئیرآفیسر، امان اللہ خان ملازئی، میر الحق غلزئی سابقہ سیکرٹری ڈی ایف اے لورالائی، ملک راز محمد کاکڑ لائسنس یافتہ کوچ، ڈاکٹر غلام علی، میر سند عرف جانان انسپکٹر رئیٹائرڈ پولیس وسابق فٹ بال کھلاڑی، گل شاہ خان، نعمت اللہ، احد شیخ اور دیگر نے کہا کہ آل پاکستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال کپ 2021 کا انعقاد بلوچستان کی عوام نوجوانوںاور شائقین کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے مذکورہ ٹورنامنٹ اسپورٹس بورڈ بلوچستان، صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ، پاکستان فٹبال کے سابق کپتان لالہ اکبر کی زیر نگرانی اوریہ ٹورنامنٹ نارملائزیشن کمیٹی پاکستان کی اجازت سے شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

نرملائزیشن کمیٹی فیفا اور اے ایف سی کی منظور شدہ کمیٹی ہے جو کہ پورے پاکستان میں فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد کرواتی ہے اور دیگر معمولات کی نگرانی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ اس ٹورنامنٹ کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈہ کر کے فٹبال کے ماحول کو خراب کرنے اور نوجوانوں میں مایوسیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جسکو ہم اور سپورٹس سے منسلک ہرشخص کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ہم لورالائی کے نام نہاد ڈی ایف اے کے عہدہ دار ظاہر کرکے پرنٹ اور سوشل میڈیا میں غلط بیانات دینے والوںکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔