یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کا مخا کی بندرگاہ پر میزائلوں سے حملہ

حوثیوں کی گولہ باری سے امدادی تنظیموں، تاجروں اور درآمد کنندگان کے گوداموں کا شدید نقصان ہوا،یمنی فورسز

اتوار 12 ستمبر 2021 12:10

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) یمن میں ایران کی حمایت حوثی ملیشیا نے مخا کی بندرگاہ پرمیزائلوں سے حملہ کیا ہے۔جنگ سے تباہ حال یمن میں اسی بندرگاہ کے ذریعے بیرونی دنیا سے امدادی سامان پہنچتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سرکاری فوجی عہدہ دار نے بتایا کہ باب المندب کے نزدیک واقع مخا کی بندرگاہ کو تین میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مخا کی بندرگاہ پر حوثیوں کی گولہ باری سے امدادی تنظیموں، تاجروں اور درآمد کنندگان کے گوداموں کو شدید نقصان پہنچا ۔یمن کے مغربی ساحل پر سرگرم مشترکہ فورسز نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے مخا کی تجارتی بندرگاہ پر گولہ باری سے بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حوثی ملیشیا نے تجارتی بندرگاہ کو چارمیزائلوں اور تین ڈرونوں سے نشانہ بنایا ۔مشترکہ فورسز نے یہ بھی بتایا کہ مخا کی تجارتی بندرگاہ کی حدود میں حوثی ملیشیا کے دو ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا گیا ہے۔