اسلم فاروقی کی زیر صدارت ایم کیو ایس سی کا میجر عزیز بھٹی شہید کے یوم شہادت پر اجلاس

مذمتی قرارداد میں یوم دفاع پر عام تعطیل کی بندش کی مذمت، دوسری قرارداد میں حکمرانوں سے اپنا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ

اتوار 12 ستمبر 2021 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے نامور بہادر سپوت و تیسرا نشان حیدر حاصل کرنے والے راہ حق کے شہید پاک فوج کے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر نے 1965 کی جنگ کے اندر ان حالات میں جب دشمن تابڑ توڑ حملے کررہا تھا اور اس کو توپ خانے و ٹینکوں کی پوری پوری مدد حاصل تھی مگر میجر عزیز بھٹی نے آہنی عزم کے ساتھ لڑائی جاری رکھی اور اپنی پوزیشن پر ڈٹے رہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب بھی دیتے رہے اس معرکے میں دشمن کے ٹینک کا ایک گولہ عین ان کے بائیں شانے پر آلگا جس کی برائے راست ضرب سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے پاک فوج کے اس بہادر شہید کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محب قومی سماجی کونسل کی جانب سے پاک کالونی میں ایم کیو ایس سی کے پاک فوج یک جہتی کیمپ میں عظیم بہادر ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 56 ویں یوم شہادت پر منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے نعیم احمد خان، حکیم محمد شعیب قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور میجر عزیز بھٹی شہید کو شاندار الفاظ میں زبردست خراج عقیدت و سلام پیش کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ عسکری تاریخ کے اہم ترین دن 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل نہ دی جانا تبدیلی کی دعویدار حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان تھی اجلاس میں ایک مذمتی قرارداد کے ذریعے یوم دفاع پر عام تعطیل کی بندش کی مذمت کی گئی اور جبکہ ایک دوسری قرارداد میں حکمرانوں سے اپنا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔