کراچی، ٹک ٹاک کی وجہ سے تیزاب گردی کا شکار خاتون دم توڑ‌ گئی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں گزشتہ دنوں ایک شخص نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس میں وہ بری طرح جھلس گئی تھی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 12 ستمبر 2021 21:28

کراچی، ٹک ٹاک کی وجہ سے تیزاب گردی کا شکار خاتون دم توڑ‌ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 12 ستمبر2021ء) شہر قائد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سابق شوہر کی جانب سے خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ، تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون دم توڑ گئی- تفصیلات کےمطابق کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سابق شوہر کی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون دم توڑ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں گزشتہ دنوں ایک شخص نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس میں وہ بری طرح جھلس گئی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم خاتون کا سابق شوہر ذیشان ہے، جس نے 21 اگست کو دفتر جاتے ہوئے رمشہ نامی خاتون پر تیزاب پھینکا تھا۔ رمشہ کو تشویشناک حالت میں برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی روز تک زیر علاج رہی اور آج شام دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا تھا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ دونوں نے کورٹ میرج کی، جس کے چند ماہ بعد طلاق ہوگئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم ذیشان رمشہ سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا، اُس کی پیش کش کو خاتون نے مسترد کردیا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں ہی ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا تھا- دوسرے واقعے میں کراچی کےعلاقے بلدیہ ٹاوَن میں مبینہ طورپرخاتون پرسابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہن کو شوہر نےواٹس ایپ پر طلاق دی تھی، ملزم طلاق دینے کے بعد بھی تنگ کرتا رہا۔ بھائی کا کہنا ہے کہ میاں بیوی ملکر ٹک ٹاک بناتے تھے۔شوہر نے میری بہن کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کیا۔ صبح بہن گھر سےنکلی تو ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔