Live Updates

چاہے تو وزیراعلیٰ بن جاؤ چاہے تو وزیراعظم بن جاؤ، مونس الہیٰ کو پیشکش

مونس الہیٰ کو دی جانے والی پیشکش پر چوہدری پرویز الہیٰ نے اہم فیصلہ کر لیا،سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 ستمبر 2021 11:29

چاہے تو وزیراعلیٰ بن جاؤ چاہے تو وزیراعظم  بن جاؤ، مونس الہیٰ کو پیشکش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 13 ستمبر2021ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مونس الہیٰ کی ملاقات کا مقصد صرف عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مونس الہیٰ کو ذرائع یہ کہہ رہے ہیں اور پیشکش بھی کہ چاہے تو وزیراعلیٰ بن جاؤ اور چاہے تو وزیراعظم بن جاؤ۔

آصف زرداری اور شہباز شریف بری ظرح پھنسے ہوئے ہیں۔وہ چاہتے کسی طرح ق لیگ مل جائے۔کھیل صرف یہ ہے کہ کسی طرح سے عمران خان سے نجات حاصل کر لی جائے تاہم فیصلہ مونس الہیٰ نے نہیں کرنا۔ چوہدری پرویز اعلیٰ فیصلہ کر چکے ہیں کہ تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہے۔سیاست اپنی ضرورتوں اور مفادات کے تابع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری پرویز الہی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان سندھ میں پانی کی تاریخی قلت کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی کے درمیان ملاقات کے موقع پر مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات