صنعاکاہوائی اڈا ایران اورحزب اللہ کے زیراستعمال ہونے کے سبب بند کردیا گیا،یمنی حکومت

پیر 13 ستمبر 2021 12:45

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) یمن میں حوثی ملیشیا نے صنعا کا بین الاقوامی ہوائی اڈا ایران اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے زیراستعمال ہونے کی وجہ سے بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی وزیراطلاعات معمرالاریانی نے الزام عاید کیا کہ ایران اور حزب اللہ صنعا کے ہوائی اڈے کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے علاوہ تکنیکی ماہرین کی آمد کے لیے راہداری کے طور پراستعمال کررہے ہیں۔یمنی وزیرکا کہنا تھاکہ ہم حوثی ملیشیا کو صنعا کے ہوائی اڈے کی بندش کا ذمہ دار سمجھتے ہیں کیونکہ حوثیوں نے اس ہوائی اڈے کو ایران اور لبنانی حزب اللہ کے ماہرین کے ملک میں داخلے کی راہداری میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :