کنول شوزب کا چیئر مین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو خط ، مریم اور نگزیب کو تبدیل کر نے کامطالبہ

پیر 13 ستمبر 2021 14:16

کنول شوزب کا چیئر مین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو خط ، مریم اور نگزیب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) اطلاعات نشریات کی ذیلی قائمہ کی ممبر کنول شوزب نے چیئرمین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مریم اور نگزیب کو تبدیل کیا جائے ۔ پیر کو خط میں ’’قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن کے پی ایم ڈی اے کے بارے میں جانبدار رویہ ‘‘عنوان دیا گیا ۔

خط میں کہاگیاکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے 27 ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلے کے مطابق محترمہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تین رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ پی ایم ڈی اے کے فریم ورک کے بارے میں تفصیلات اور بحث کا جائزہ لیا جا سکے۔ محترمہ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ڈی اے کے موضوع پر اپنی جانبداری کا واضح اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

، ان کا یہ عمل ان کی زیر قیادت ذیلی کمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں ہونے والے مشاورتی عمل میں ’’غیر جانبدار حیثیت‘‘ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے،اگر ذیلی کمیٹی کے اجلاس ان کی سربراہی میں منعقد ہوتے ہیں تو پی ایم ڈی اے کے مجوزہ فری ورک پر کوئی بھی پروگریسو گفتگو نہیں ہو سکتی ، خط میں کہاگیاکہ جو خوشگوار اور غیر جانبدارانہ انداز میں اختتام پذیر ہو اور پی ایم ڈی اے کا فریم ورک سیاسی جماعتوں کی سیاست کا شکار ہو سکتا ہے اور ’’سیاسی فٹ بال‘‘ بن سکتا ہے اس لئے درخواست کی جاتی ہے کہ محترمہ مریم اورنگزیب کو ایک ایسے رکن کے ساتھ تبدیل کیا جائے جو غیر جانبداری اور مثبت کی حقیقی اسناد رکھتا ہو اور حکومت، اپوزیشن اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعمیری تعلق پر یقین رکھتا ہو تاکہ پی ایم ڈی اے کے فریم ورک کو ایک مضبوط شکل دی جا سکے اور اسے پارلیمان میں مزید ضروری قانون سازی کے لئے پیش کیا جا سکے۔