ہندل کلب نے دوسرا یوسف طالع اوپن کبڈی ٹاکرا جیت لیا

پیر 13 ستمبر 2021 17:00

ہندل کلب نے دوسرا یوسف طالع اوپن کبڈی ٹاکرا جیت لیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2021ء) ہندل کلب نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرا یوسف طالع اوپن کبڈی ٹاکرا  جیت لیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سائیکلنگ ایسوسی ایشن حاجی محمد جاوید ستارمہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان کبڈی ٹیم کے کوچ استاد غلام عباس بٹ،حاجی ماسٹر عبدالستار،چویدری ذوالفقار،رانا مدثر،محمد احمد جاوید،محمداسد جاوید،میاں عرفان نذیراورشائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

رسول نگر واپڈا سٹی نزدقبرستان والی گراؤنڈ میں ماسٹر کبڈی کلب اور ہندل کبڈی کلب کی ٹیموں کے مابین تگڑا ٹاکرا ہواجس میں پاکستان کے انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا  جو  ہندل کبڈی کلب نے سخت مقابلے کے بعد 32 کے مقابلہ 35پوائنٹس  سے جیت لیا۔مہمان خصوصی ڈویژنل صدر سائیکلنگ ایسوسی ایشن حاجی محمد جاوید ستارنے کھلاڑیوں اور انتظامیہ میں ٹرافیز اور بالترتیب فاتحہ ٹیم کو 60 ہزار اور ٹرافی جبکہ سیکنڈ آ نے والی  ٹیم کو 40 ہزار روپے اور ٹرافی دی۔