نیب ے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبیلیٹی سمیت 17 پراسیکیوٹرز اور اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، نیب اعلامیہ

پیر 13 ستمبر 2021 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبیلیٹی سمیت 17 پراسیکیوٹرز اور اہلکاران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیے کے مطابق نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبیلیٹی سید اصغر حیدر، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عمران اللہ خان، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خالدنواز، سپیشل پراسیکیٹر ناصر محمود مغل، سپیشل پراسیکیوٹر محمد رفاقت علی اور دیگر اہلکاروں میں محمد افضل قریشی، اصغر خان، خالد فاروق ،عبدالرئوف، منصف داد، حافظ نوید، ایاز علی ، آصف اعظم، عاشق حسین، عدنان محمود اور عبدالصمد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانذیب بھروانہ کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز کورونا کے باعث لاہور میں انتقال کر گئی ہیں۔