ساہیوال کمیر پانچ سالہ بچے کا اغوا مقدمہ درج دو گرفتار بچہ بازیاب

پیر 13 ستمبر 2021 23:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) نواحی چک120۔نائن ایل میں ایک محنت کش خاتون کے پانچ سالہ بیٹے محمد ایان کا اغو اکر لیا مقدمہ درج بچہ بازیاب دو گرفتار۔واقعات کے مطابق اسی چک کی سیماں کی شادی 2013میں عمران حسین سے ہوئی جسکا 2014میں بیٹا محمد ایان پیدا ہوا لیکن عمران حسین نشہ کا عادی ہو گیا اور بیوی کا جہیز فروخت کرنا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس پر سیماں اپنے خاوند اور سسرال سے الگ ہو کر محنت مزدوری کر کے گزرا وقات کر کے الگ مکان میں رہنے لگی لیکن عمران حسین کے نشہ کے لئے اسکے باپ سردار محمد اور اسکے دو بھائیوں عرفان اور گلفام نے عابدہ پر وین اور شاہدہ کے ذریعے عمران حسین کے قرضہ کی وصولی کے لئے 3ستمبر کو اسکے پانچ سالہ بیٹے ایان کواسکی ماں کے گھر سے اغوا کر کے فروخت کر دیا ۔جس پرپولیس تھانہ کمیر نے بچے کی ماں سیماں کی مد عیت میں 10یوم کی تاخیر سے مقدمہ363ت پ درج کر کے بچہ بازیاب کرا لیا اور دو ملزموں عرفان ا ور گلفام کو گرفتار کر لیا۔تین ملزم گرفتار نہیں ہو سکی