کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین ڈیوٹی پر واپس آگئیں

منگل 14 ستمبر 2021 00:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین بھی ڈیوٹی پر واپس ا?گئیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر تعینات افغان پولیس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر واپس ا?گئے تھے اور وہاں تعینات بدری فورس کے دستوں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود تھے۔تاہم اب طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین بھی ڈیوٹی پر واپس ا?گئیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

طالبان کی جانب سے خواتین کے کام کرنے کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں خواتین میک اپ کیے اور عبایا پہنے چیزوں کی تلاشی میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب فرانسیسی خبررساں ادارے نے بھی کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین کی ڈیوٹیز پر واپسی کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر کام کرنے والی 80 میں سے 12 خواتین ڈیوٹی پر واپس ا?گئی ہیں۔

ڈیوٹی پر واپسی ا?نے والی رابعہ جمال کا کہنا ہے کہ گھر پر رہ کر پریشان تھی لیکن ڈیوٹی پر واپس ا?کر اچھا محسوس کررہی ہوں۔ایک اور خاتون قدسیہ جمال کا کہنا تھاکہ گھر والے واپس کام پر جانے کے فیصلے سے خوفزدہ تھے اور مجھے منع بھی کیا لیکن میں واپسی پر خوش اور مطمئن ہوں۔خیال رہے کہ طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھا ہے۔