اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور تون حسین اون یونیورسٹی ملائیشیا کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے

منگل 14 ستمبر 2021 00:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور تون حسین اون یونیورسٹی ملائیشیا کے مابین تدریس و تحقیق کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ دونوں جامعات کے وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب اور پروفیسر ڈاکٹر وحید ریزلی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر محمد فہیم مشتاق سربراہ شعبہ مصنوعی ذہانت نے بتایا کہ اس معاہدے سے دونوں جامعات سول ایو ی ایشن ، مکینکل اور انجینئرنگ کے دیگر شعبہ جات میں باہمی تعاون اور اشتراک کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں جامعات ایک مشترکہ کمپنی تشکیل دیں گی اور جدید ترین ایجادات اور آئیڈیاز تشکیل دیئے جائیں گے۔ ملائیشیا کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس مقصد کے لیے 8ملین روپے کی ریسرچ گرانٹ بھی ڈاکٹر محمد فہیم مشتاق کو مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں تحقیق کے لیے دی ہے۔ دونوں جامعات جلد ہی انٹرنیشنل سافٹ کمپیوٹنگ اینڈ ڈیٹا مائننگ کانفرنس بھی منعقد کریں گی۔ اس موقع پرپرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر ، رضوان مجید ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر ، خزانہ دار اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز ڈاکٹر عابد شہزاد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :