متحدہ عرب امارات نے 38 افراد اور 15 کمینوں کو دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا

بلیک لسٹ کیئے جانے والوں میں مقامی اور غیرملکی افراد ہیں‘اقدام کا مقصد دہشت گردی کی فنڈنگ اور دہشت گردی سے منسلک دیگر سرگرمیوں کی روک تھام کرنا ہے.اماراتی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 ستمبر 2021 11:08

متحدہ عرب امارات نے 38 افراد اور 15 کمینوں کو دہشت گردی کی پشت پناہی کے ..
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 ستمبر ۔2021 ) متحدہ عرب امارات نے ملک میں موجود مقامی اور غیر ملکیوں سمیت 38 افراد اور 15 اداروں کو دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کی فنڈنگ اور دہشت گردی سے منسلک دیگر سرگرمیوں کی روک تھام کرنا ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اماراتی حکومت نے مانیٹرنگ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی معاونت کرنے والے افراد اور اداروں پر نظر رکھیں اور بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گردی کی مالی، تکنیکی، لاجسٹک یا تجارتی شکل میں مدد کی روک تھام اور اس حوالے سے ریاستی قوانین پر چوبیس گھنٹوں کے اندر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے.

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیے جانے والے افراد میں امارات کے احمد محمد عبداللہ محمد الشہیبہ النعیمی، محمد صقر یوسف صقر الزعابی، حمد محمد رحمہ حمید الشامسی، سعید ناصر سعید ناصر الطنیجی، لبنان کے حسن حسین طباجی، یدیم حسین طباجی، یمن کے محمد یحمد مسعد سعید، عراق کے حیدر حبیب علی، باسم یوسف حسین الشغانبی، یمن کے شریف احمد شریف باعلوی، انڈیا کے مانوج سباروال پریاش، یمن کے راشد صالح صالح الجرموزی، نایف ناصر صالح الجرموزی ، افغانستان کے ذبیح اللہ عبدالقاہر درانی، سلیمان صالح سالم عبولان،عادل احمد سالم عبید علی بادرہ، سعودی عرب کے علی ناصر عسیری، فضل صالح سالم الطیابی،عاشورعمر عاشور عبیدون، حازم محسن الفرحان‘حازم محسن فرحان، میدی عزیز اللہ کیاستی، فرشاد جعفر حایم زادہ، سید رضا سید محمد قاسمی، محسن حسن کارکر حجت، ابراہیم محمود احمد محمد ، اسامة حسین دغیم، عبدالرحمن ادو موسی،صالح یوسف یدامو، بشیر علی یوسف، محمد ابراہیم عیسی،ابراہیم علی الحسن، سوراجو ابوبکر محمد،علاءخنفورة او علائ‘عبدالرزاق علی خنفورة او علاءالخنفورة، فادیی سعید یکمار، فادی سعید قمر، ولید کامل عوض، خالد ولید عوض، عماد خالق کونداکزی اور اردن کا محمدایمن تیسیر رشید المرایاتی شامل ہیں.

امارات میں دہشت گردی کی معاونت پر جن کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان میںاطہر الریعہ ٹریڈنگ کمپنی، حمریہ آرزو انٹرنیشنل کمپنی، حنان شپنگ کمپنی، فور کارنرز پٹرولیم کمپنی، ساسکو لاجسٹکس کمپنی، الجرموزی جنرل ٹریڈنگ کمپنی، الجرموزی شپنگ اینڈ کلیئرنس کمپنی / ایل ایل سی، ہیویل وہیکل کارگو کمپنی، ویو ٹیک کمپیوٹر، این وائی بی ای ٹریڈنگ، کے سی ایل جنرل ٹریڈنگ اور العمقی اینڈ برادرایکسچینج کمپنی شامل ہیں.