رمیز کی بطور پی سی بی چیئرمین تقرری خوش آئند ہے،عاطف رانا

رمیز راجہ کا لیگز کے حوالے سے بہت ایکسپوڑر ہے، وہ پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل کے چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں گے، بیان

منگل 14 ستمبر 2021 16:03

رمیز کی بطور پی سی بی چیئرمین تقرری خوش آئند ہے،عاطف رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے رمیز راجہ کی پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے ک رمیز راجہ کا لیگز کے حوالے سے بہت ایکسپوڑر ہے، وہ پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل کے چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رمیز راجہ نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی ہو ئی ہے، امید ہے وہ کرکٹ سے متعلق اچھے فیصلے کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں سابق کرکٹر رمیز راجہ کو بلا مقابلہ پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔