مصباح الحق کی بحیثیت ہیڈ کوچ کارکردگی کیسی رہی؟،آئی سی سی کا سوال

سابق کوچ نے کنٹریکٹ ختم ہونے سے ایک سال قبل ہی استعفیٰ دے دیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 ستمبر 2021 15:48

مصباح الحق کی بحیثیت ہیڈ کوچ کارکردگی کیسی رہی؟،آئی سی سی کا سوال
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 2019ء کے بعد مصباح الحق کو 3 سال کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا لیکن دو سال بعد ہی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ 47 سالہ مصباح الحق کے عہد میں ٹیم نے کورونا وائرس کے باوجود متعدد سیریزمیں شرکت کی اور شکست اور فتح کا تناسب بھی تسلی بخش رہا۔ سابق ہیڈ کوچ زیر تربیت قومی ٹیم نے ون ڈے ، ٹی20 اور ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے 11 ون ڈے میچز کھیلے جن میں سے 6 جیتے، 4 ہارے اور ایک میچ برابر رہا۔ مصباح کے ہوتے ہوئے قومی ٹیم کو16 ٹی ٹونٹی میچز میں فتح اور 13 شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے سابق ہیڈ کوچ کی زیر تربیت 16 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 7 جیتے، 6 ہارے اور 3 میچ بلا نتیجہ ختم ہوئے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر تینوں فارمیٹس میں 61 میچوں میں شرکت کی اور 29 جیتے، 23 ہارے جب کہ 3 بلا نتیجہ ختم ہوئے اور ایک مقابلہ برابر رہا۔

مصباح الحق کو ستمبر 2019ء میں قومی ٹیم کے کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کنٹریکٹ ختم ہونے سے ایک سال قبل ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔