Live Updates

تحریک انصاف ملک گیر جماعت نہیں بلکہ رسہ گیر جماعت ہے‘ مسلم لیگ(ن) پنجاب

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اس سے زیادہ مار پڑنے والی ہے‘ سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری

منگل 14 ستمبر 2021 17:06

تحریک انصاف ملک گیر جماعت نہیں بلکہ رسہ گیر جماعت ہے‘ مسلم لیگ(ن) پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر جماعت نہیں بلکہ رسہ گیر جماعت ہے،عثمان بزدار اپوزیشن کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف کو تاریخی مار پڑی ہے،تحریک انصاف کی شکست کی سب سے بڑی وجہ عمران خان ڈلیور نہ کرنا اور مہنگائی کنٹرول نہ کرنا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اس سے زیادہ مار پڑنے والی ہے۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات نے ثابت کردیا پنجاب آج بھی مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے۔انہوں نے کہا کہ2018میں بھی مسلم لیگ(ن) کی سب سے زیادہ پنجاب میں سیٹیں تھیں لیکن ایک وٹس ایپ وزیراعلیٰ کو پنجاب کے عوام پر مسلط کیاگیا۔انہوںنے کہا کہ جعلی تبدیلی کے سمندر برد ہونے کا وقت قریب ہے۔اس فصلی بٹیرے آہستہ آہستہ اپنے گھونسلوں کی طرف واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں ۔علیم خان کا مستعفی ہونا سب سے بڑا عثمان بزدار پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے۔ان کے علاوہ جلد دیگر حکومتی لوگ بھی اڑان بھرنے کا تیار ہیں۔جسطرح جہانگیرترین نے پی ٹی آئی کی حکومت بنائی اسی طرح ختم ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات