راولاکوٹ:یونیورسٹی پونچھ چھوٹا گلہ کیمپس کے حقیقی وارث متاثرین یونیورسٹی ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت دریک تا چھوٹا گلہ پانچ کلومیٹر سڑک کی منظوری ہوئی :سردار نعیم خان

منگل 14 ستمبر 2021 23:13

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) یونیورسٹی پونچھ چھوٹا گلہ کیمپس کے حقیقی وارث متاثرین یونیورسٹی ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت دریک تا چھوٹا گلہ پانچ کلومیٹر سڑک کی منظوری ہوئی جس پر آج چھوٹا گلہ سے ہٹ کر بنجونسہ ، جنڈالی ، اپر چھوٹا گلہ اور دیوی گلی تک کے لوگ اس روڈ سے سفر کررہے ہیں ، اس لیے متاثرین چھوٹا گلہ کی قربانیوںپر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے کچھ سیاسی عناصر آج یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ متاثرین نے کونسی قربانی دی ہے زمینوں کے عوض پیسے لیے ہیں ۔

راولاکوٹ سے محض سات کلومیٹر کے فاصلے پر اتنی خوبصورت اور حسین وادی میں کیا ایک کنال زمین کی قیمت دو لاکھ تیس ہزار تھی اور اس کے بعد کوٹ میں بڑھے ہوئے معاوضوں کی آج تک متاثرین کو ادائیگی نہ ہوسکی اور کم از کم ایسے بے لگام لوگوں کو اپنی زبانوں پر تالے لگانے چاہیے یہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے یونیورسٹی کیمپس بری طرح فلاپ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ماضی میں یہ لوگ اس پر سیاسی کارڈ کھیلتے رہے اور متاثرین کی قربانیوں کا مذاق اڑاتے رہے اور اپنے مفاد کیلئے کسی بھی سودہ بازی سے دریغ نہیں کرتے اس لیے جہاں بھی کوئی میٹنگ یا کانفرنس ہو تو سب سے پہلے متاثرین ار اضی کو نمائندگی کا حق ہے اور ان کی شمولیت کی بغیر کسی بھی کمیٹی کو متاثرین یونیورسٹی کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،۔

اس کمیٹی میں چار سے پانچ ممبران متاثرین یونیورسٹی سے ہونے چاہیے ۔کچھ لوگ جو سیاست کی آڑ میں یہ افوائیں پھیلا رہے کہ موجودہ حلقہ ایل اے انیس پونچھ کے ایم ایل اے حاجی یعقوب کے دور میں یہ پراجیکٹ بری طرح متاثر ہوا ۔ ممکن ہے کہ اس دور حکومت میں بھی اتار چڑہائو آتا رہا لیکن گزشتہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا پانچ سالہ دور میں نہ صرف یونیورسٹی کیمپس چھوٹا گلہ بلکہ چھوٹا گلہ کے عوام کو بری طرح نظر انداز کیاگیا جس میں گرلز ہائی سکول چھوٹا گلہ ، چھوٹا گلہ کے بیروز گار نوجوان ، زرعی اراضی کی قربانی دینے والے ایک بھی نوجوان کو ملازمت نہ مل سکی ۔

جس کی وجہ سے اس حکومت کے دعوں کا پھول خود بخود کھل جاتا ہے اور حاجی یعقوب ایک پرانے سیاسی کھلاڑی ہیں یہ چند لوگوں کی طرح کوئی پیرا شوٹر نہیں ہیں جو عوامی مسائل کو نہیں سمجھ سکیں گے ان خیالات کااظہار چھوٹا گلہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما سردار نعیم خان نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ہے