پراپرٹی ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، وزیرایکسائز پنجاب
منگل 14 ستمبر 2021 23:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے آٹو میٹڈ سسٹم کے تحت درخواستوں پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور ہم معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔اس موقع پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں طارق مصباح نے کاروباری برادری کے پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مالی سال 2021-22 کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں کمی پنجاب فنانس ایکٹ 2021 کے ذریعے واپس لے لی ہے جس سے پراپرٹی ٹیکس میں کئی گنا اضافہ ہو گیاہے اور کاروباری لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ پیداواری عمل میں رکاوٹ کا باعث ہوگا۔ عام عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ پہلے ہی مہنگائی اورروپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے سفارش کی کہ پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ 30 اکتوبر 2021 تک بڑھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کمرشل علاقوں میں ذاتی یا گھریلو پراپرٹی پر بھی پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے جسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں نے شکایت کی ہے کہ بعض اوقات کئی کئی سال پُرانے ٹیکسز کی وصولی کے لیے نوٹس ارسال کر دیئے جاتے ہیںپیش ، اگر کوئی واجبات ادا نہ کئے گئے ہوں تو سالوں کیس زیر التوا رکھنے کی بجائے ٹیکس دہندگان کو فوری طور پر اطلاع دی جانی چاہییمزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.