Live Updates

مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، متعلقہ حکام بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنائیں، وزیر اعظم

بدھ 15 ستمبر 2021 00:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، متعلقہ حکام بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری، شفقت محمود، مخدوم خسرو بختیار ، غلام سرور خان، چوہدری طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

پنجاب حکومت نے وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنائیں، اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کے لیے اقدامات کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات