نئی نویلی دلہن نے سسرالیوں کو لوٹ لیا، قیمتی زیورات لے کر فرار

دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بنا کر قیمتی زیور اور بھاری نقدی لے کر رفو چکرہوگئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 14 ستمبر 2021 21:58

نئی نویلی دلہن نے سسرالیوں کو لوٹ لیا، قیمتی زیورات لے کر فرار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 14ستمبر 2021) نئی نویلی دلہن نے سسرالیوں کو لوٹ لیا، دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بنا کر قیمتی زیور اور بھاری نقدی لے کر رفو چکرہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست یو پی کے ضلع مین پوری میں نئی نویلی دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بنا کر زیور اور نقدی لے کر رفو چکرہوگئی۔

شادی سے قبل لڑکی کے گھر والوں نے دولہا راجو کے اہلخانہ کے سامنے شرط رکھی کہ ان کی لڑکی کی شادی راجو سے اسی وقت کی جائے گی جب وہ 80 ہزار روپے ادا کریں گے۔رپورٹ کے مطابق دولہے کے گھر والے اس شرط پر راضی ہوگئے اور دونوں کی شادی خوب دھوم دھام سے ہوگئی۔ شادی کے روز دولہا کے گھر والوں کی جانب سے بہو کے لیے، کپڑے، زیورات اور دیگر تحائف کا انتظام کیا گیا۔

(جاری ہے)

رخصتی کے بعد راجو دلہن کو گھر لے جانے کے لیے بس میں سوار ہوگیا۔اسی دوران دلہن نے ایک بس سٹینڈ پر پہنچ کر شوہر سے کہا کہ اسے پیاس لگ رہی ہے ایک پانی کی بوتل لے آئیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کیوں چھوڑا۔۔بالی وڈ کی سب سے بولڈادا کارہ ملکہ شیراوت کا چونکا دینے والاانکشاف راجو پانی لے کر جب بس میں واپس پہنچا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ اس کی بیوی سیٹ سے غائب اور تمام تحائف اور زیورات بھی موجود نہیں۔

متاثرہ دہلہے نے دلہن اور اس کے اہلخانہ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروادیا۔اس سے قبل پاکستان کے علاقے سرگودھا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیاتھا، جب دلہن نے دلہا کو لوٹ لیا تھا۔سرگودھا میں 70سالہ دولہا کو 28سالہ دلہن نے لوٹ لیا تھا۔نواحی گاؤں 69کے رہائشی 70 سالہ با با غلا م مصطفیٰ کو شا دی کے نا م پر نو سر با ز گروہ نے لوٹ لیا تھا ۔

28 سالہ نجمہ سے غلام مصطفی کی شا دی ہوئی، بعد میں انکشا ف ہو ا کہ نکا ح خواں اور شا د ی کے گواہ جعلی تھے ۔دلہن رات نشہ آور دودھ پلا کر گھر سے ساڑھے تین لا کھ روپے کے زیورات، نقدی اور دیگر اشیا ء لے اڑی ۔جب بابا غلام مصطفی صبح اٹھا تو سب کچھ لٹ چکا تھا ۔غلام مصطفی چہر ے پر سہرا سجائے مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گیا۔با با غلا م مصطفیٰ نے بتا یا کہ جس خاتون نے میر ا رشتہ کروایا وہ بھی غائب ہے ۔۔