Live Updates

حالیہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں عوام نے بزدار حکومت اور تحریک انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، ابھی تک تمام احکامات لاہور سے دیئے جا رہے ہیں، مخدوم احمد محمود و دیگر کا بیان

بدھ 15 ستمبر 2021 14:33

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ، مرکزی راہنماؤں رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور میاں مظہر عباس امیدوار قومی اسمبلی این اے 156 ملتان نے کہا ہے کہ حالیہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں عوام نے بزدار حکومت اور تحریک انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کی ان نام نہاد سلیکٹڈڈز کو سمجھ نہیں آ رہی۔

(جاری ہے)

مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کی پاسداری کا فریضہ پیپلز پارٹی نے ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، ابھی تک تمام احکامات لاہور سے دیئے جا رہے ہیں، عوام میں شدید احساس محرومی پایا جاتا ہے اور ان کے لاڈلے مسلسل جھوٹ بول کرجھوٹ بولنے کے ماہر بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام اب جاگ اٹھے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب بھر میں ہونے والے تاریخی استقبالات سے حکمران پریشان ہو گئے ہیں، آئندہ شمالی اور جنوبی پنجاب میں حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، ہمیشہ عوام کے مسائل پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حل ہوئے ہیں، برسر اقتدار آ کر ترقی کی رفتار تیز اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات