صومالیہ ، خود کش دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ، متعدد زخمی

بدھ 15 ستمبر 2021 15:31

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) صومالیہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں11 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع وڈاجیر میں گزشتہ شام چائے کی دکان پرایک خودکش حملہ آوور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دکان میں موجود فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 11 افراد موقع پر ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آوور نے موغادیشو میں ایک بڑے فوجی اڈے کے قریب چائے کی ایک مصروف دکان کو نشانہ بنایا جہاں سکیورٹی فورسز اور عام شہری اکثر آتے تھے ۔ ریسکیو ٹیموں نے ہلاک ہونے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دھماکے سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔