Live Updates

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور آئیڈیاجسٹ کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

بدھ 15 ستمبر 2021 16:58

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور آئیڈیاجسٹ کے مابین ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور آئیڈیاجسٹ کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر دستخط ڈاکٹر نصرو من اللہ ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (او آر آئی سی) اور حسن سید، چیف ایگزیکٹیوآئیڈیا جسٹ نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں سینئر حکام کی موجودگی میں کیے۔

ایم او یو کا مقصد آخری سال کے طالب علموں کو اپنے متعلقہ شعبوں میں جدید آئیڈیاز کے ذریعے اسٹارٹ اپس کو تیار کرنے کی صلاحیت کوبڑھانا ہے۔حسن سید نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ یہ اقدام نوجوانوں کے لیے ایک وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ''کامیاب جوان'' پروگرام کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئیڈیا جسٹ دنیا کا معروف ڈیجیٹل انکیوبیٹر ہے جو یو ای ٹی پشاور کے فائنل ایئر کے طلباء کو مفت آن لائن انٹرپرینیورشپ ٹریننگ اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدت باہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ ہم پہلے ہی سے 100 یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے ایک کاروباری ماحول اور ان کیلئے مستحکم کاروبار دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء کے ساتھ ایک آن لائن پورٹل کا اشتراک بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ مختلف کمیونٹییز اور صنعتی ماہرین کیساتھ روابطہ قائم کرسکیں اور جدید اسٹارٹ اپس شروع کرنے میں کامیاب ہو۔

وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ یو ای ٹی پشاور انڈسٹری کے ساتھ روابط میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے یو ای ٹی پشاور کے ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر کی ٹیم پر بھی زور دیا کہ وہ آئیڈیاجسٹ ٹیم کے ساتھ مشترکہ ورکشاپس کے انعقاد کے لیے رابطہ کریں اور ان طلباء کی راہنمائی کرے جو اپنے چھوٹے کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر نصرو من اللہ ،ڈائریکٹر اوریک نے کہا کہ آئیڈیا جسٹ فیکلٹی اور طلباء کو نیشنل آئیڈیاز بینک میں حصہ لینے میں مدد دے گی جس کے لیے یو ای ٹی پشاور پشاور ریجن کا مرکز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم انہیں اپنے اسٹارٹ اپس کی نمائش اور اس کے لیے سرمایہ کاری حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ وضح رہے کہ آئیڈیا جسٹ نے فیکلٹی اور طلباء کے لیے ''ایمرجنگ ٹیکنالوجیز اور'' انٹیلچکول پراپرٹی کمرشلائزیشن 'کے موضوع پر 'بین الاقوامی معیار کی دوٹریننگ بھی کروائیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ، ڈائریکٹر انڈر گریجویٹ سٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر سید ریاض اکبر شاہ، ڈائریکٹرٹی آئی سی، ڈاکٹر خضر اعظم خان، رجسٹرار، ڈاکٹر شمائلہ فاروق، ڈائریکٹر میڈیا، ڈاکٹر طارق محمود خلیل، منیجر اوریک اور دیگر سینئر حکام پر اس موقع پر موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات