دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیا ،اب کسی تشہیری مہم کا حصہ نہیں ، صنم چوہدری

کسی کے دل میں زیادہ کی خواہش ڈالنا ایک فتنہ ہے، اس سے چھٹکارا پانے کی کوشش کررہی ہوں، سابق اداکارہ

بدھ 15 ستمبر 2021 22:10

دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیا ،اب کسی تشہیری مہم کا حصہ نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) سابق اداکارہ صنم چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیا ہے ،اب سے وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی سلسلہ وار انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ نے لکھا کہ اب سے اگر کوئی میرے اکاؤنٹ پر ا?ئے تو براہِ کرم اسلام سیکھنے کی غرض سے ا?ئے کیونکہ میں بھی اسلام سیکھ رہی ہوں۔سابق اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب کسی بھی کمپنی کی کسی بھی مصنوعات کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ یہ ایک طرح کا فتنہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کے دل میں زیادہ کی خواہش ڈالنا ایک فتنہ ہے، اس سے میں بھی چھٹکارا پانے کی کوشش کررہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :